🌿 ہمارا طریقۂ علاج اور رہنمائی

  1. مختلف  طریقہ ہائے علاج :
    ہم طب کے تمام طریقہ ہائے علاج پر یقین رکھتے ہیں۔ بعض اوقات مریض پہلے سے کسی اور طریقہ علاج یا دوا (جیسے شوگر، بلڈ پریشر، جگر کے امراض وغیرہ) کا استعمال کر رہا ہوتا ہے۔ اس میں کوئی قباحت نہیں۔
  2. میڈیکل رپورٹس ساتھ لائیں:
    اگر آپ کے پاس گزشتہ تین سے چھ ماہ کے اندر کی کوئی میڈیکل رپورٹس (بلڈ ٹیسٹ، لیور فنکشن، شوگر لیول وغیرہ) موجود ہیں تو انہیں ساتھ لے کر آئیں۔
    دوسرے شہروں یا ممالک سے رابطہ کرنے والے افراد اپنی رپورٹس واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں۔
  3. پیشاب کا نمونہ یا ویڈیو تشخیص کے لیے:
    اگر ممکن ہو تو صبح کے پہلے پیشاب کی رپورٹ بھجوا دیں۔
    اگر رپورٹ ممکن نہیں تو ایک سفید پلاسٹک بوتل میں صبح کے پیشاب کا نمونہ لے کر سورج کی روشنی میں رکھ کر اس کی صاف ویڈیو بنا لیں۔
    طبِ یونانی  میں پیشاب کی رنگت سے مرض کی تشخیص کی جاتی ہے، اس لیے صرف ویڈیو کافی ہے، نمونہ لانے کی ضرورت نہیں۔

  1. دوسری ادویات کے ساتھ استعمال:
    اگر آپ پہلے سے بی پی، شوگر یا کسی اور مرض کی دوا باقاعدگی سے لے رہے ہیں تو پریشان نہ ہوں۔
    ہمارے طریقہ علاج میں ان دواؤں کو روکنے کی ضرورت نہیں۔
    ہماری دوا  ، ان کے ساتھ محفوظ طریقے سے استعمال کی جا سکتی ہے۔
  2. دوا کے ساتھ دعا بھی:
    یہاں علاج کے ساتھ ساتھ روحانی پہلو کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔
    مریض کے حالات کے مطابق وظائف اور دعائیں پڑھنے کے لیے بھی دی جاتی ہیں۔بہت سے افراد کو ان وظائف سے نمایاں فائدہ ہوا ہے ۔

القریش دوا خانہ، ایچ-427، بلاک 3، سیکٹر ڈی، گرین ٹاؤن، لاہور